بنگلورو، 14؍ جون (ایس او نیوز) بنگلورو شہر میں کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کے 8 زونوں میں کنٹین منٹ زون کی تعداد 40 سے بڑھ کر 113 کردی گئی ہے۔ 8 وارڈ میں کنٹین منٹ زون کی تعداد میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ باقی 105 وارڈوں کو فعال حیثیت حاصل ہے۔
بنگلوو میں میں مثبت کیسوں کی کل تعداد 589 ہے جن میں 255 فعال کیس ہیں۔ مغربی زون میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں جن میں بالترتیب 15، 70 اور 24 کیس ہیں۔ پادرائن پورہ میں بنگلورو کے کل کیسوں کے 66 فیصد کیس ہیں۔ شہر میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی لائی گئی ہے۔
بی بی ایم پی کے ہیلتھ کمشنر ریستوران کا معائنہ کررہے ہیں اور ہوٹلوں پر اچانک چیکنگ کررہے ہیں۔ بی بی ایم پی کے مارشلز نے ماسک نہیں پہننے پر 347 افراد سے 69 ہزار 400 روپئے جرمانہ وصول کے ہیں۔
گذشتہ شام جنوبی مغربی ریلوے کے ذریعہ آسام جانے والی 2 ٹرینوں کو روناہ کرنے کا اعلان مہاجر مزدوروں کے لئے کیا گیا تھا۔ پچھلے ایک مہینے سے ساؤتھ ویسٹر ن ریلوے نے 3.25 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت کے لئے 225 شرمک خصوصی ٹرینیں چلائیں۔